0
Tuesday 15 Oct 2013 21:14

آئی ایس او کراچی کے تحت دعائے عرفہ کے روح پرور اجتماع کا انعقاد کیا گیا

آئی ایس او کراچی کے تحت دعائے عرفہ کے روح پرور اجتماع کا انعقاد کیا گیا
اسلام ٹائمز۔ کراچی بھر میں یوم عرفہ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ اس مناسبت سے شہر بھر کی مختلف مساجد میں دعائیہ پروگرامات انعقاد گیا۔ اس مناسبت سے سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے ذیلی ادارے دستہ امامیہ کی جانب سے مرکزی دعائے عرفہ و مجلس شہادت حضرت مسلم بن عقیل (ع) کا انعقاد مسجد خیرالعمل انچولی سوسائٹی میں کیا گیا۔ پروگرام میں خواتین و حضرات کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکائے دعا نے اپنے رب کے حضور گریہ کناں ہوکر اپنے گناہوں کی مغفرت طلب کی۔ پروگرام میں دعائے عرفہ کی تلاوت مبشر زیدی نے کی جبکہ مصائب حضرت مسلم بن عقیل (ع) مولانا شبیر الحسن طاہری نے بیان کئے۔ بعد از مصائب دستہ امامیہ نے نوحہ خوانی و سینہ زنی بھی کی۔ درایں اثناء پروگرام میں امامیہ بلڈ ٹرانسفیوژن اینڈ میڈیکل سروسز کی جانب سے خون کے عطیات کے حصول کیلئے پروگرام میں بلڈ ڈونیشن کیمپ بھی لگایا۔
خبر کا کوڈ : 311438
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش