QR CodeQR Code

کے ای ایس سی کا عیدالاضحیٰ کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

15 Oct 2013 21:31

اسلام ٹائمز: واضح رہے کہ کے ای ایس سی نے اس سے قبل کہنا تھا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کی فراہمی نہیں بڑھائی جارہی جس کی وجہ سے عید الاضحیٰ کے دنوں میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے حوالے سے کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا۔


اسلام ٹائمز۔ کے ای ایس سی نے عیدالاضحیٰ کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان کے مطابق کے ای ایس سی اپنے صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی میں کوشاں ہے جبکہ عیدالاضحیٰ کی وجہ سے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے گیس کی فراہمی میں اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا، اسی تناظر میں عوام کی سہولت کے لئے عیدالاضحیٰ کے تینوں دن بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی اور منگل کی رات 8 بجے سے ہفتے کی صبح 8 بجے تک بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ کے ای ایس سی نے اس سے قبل کہنا تھا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کی فراہمی نہیں بڑھائی جارہی جس کی وجہ سے عید الاضحیٰ کے دنوں میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے حوالے سے کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا۔


خبر کا کوڈ: 311444

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/311444/کے-ایس-سی-کا-عیدالاضحی-دوران-لوڈشیڈنگ-نہ-کرنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org