0
Wednesday 16 Oct 2013 12:52

امریکی دہشت گردی کے شکار مسلمانوں کو اتحاد و یکجہتی کی اشد ضرورت ہے، وقاص اعظمی

امریکی دہشت گردی کے شکار مسلمانوں کو اتحاد و یکجہتی کی اشد ضرورت ہے، وقاص اعظمی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ناظم وقاص اعظمی نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی قربانیوں کو یاد رکھا جائے۔ پوری دنیا میں امریکا اور اسکے حواری عالم اسلام کو ایک منظم سازش کے تحت نشانہ بنا رہے ہیں۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے ایک بیان میں وقاص اعظمی نے کہا کہ مصر، شام، کشمیر، فلسطین، افغانستان اور عراق کے مظلوم مسلمان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اسلامی تعلیمات و نظریات کی حفاظت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں مسلمان امریکی دہشت گردی کا شکار ہیں ایسے میں امت مسلمہ میں اتحاد و یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔ وقاص اعظمی نے کہا کہ پوری دنیا اس وقت معاشی بحران میں مبتلا ہے اور اس کا واحد حل اسلامی نظام کا نفاذ ہے۔ امت مسلمہ کی ترقی، خوشحالی و استحکام اسلامی نظام ہی سے وابستہ ہے۔ اپنے بیان میں وقاص اعظمی نے طلبہ سے اپیل کی کہ اللہ رب العزت کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے اصل پیغام یعنی قربانی و ایثار کی عملی زندگی میں پیروی کریں۔ سنت ابراہیمی کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے قربانی کے عظیم فریضے کو سرانجام دیں اور اسکی اصل روح کے مطابق امت مسلمہ کی خاطر ہر قربانی دینے کا عہد کریں۔
خبر کا کوڈ : 311516
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش