0
Thursday 15 Jul 2010 20:09

مینگورہ خودکش دھماکہ،5 افراد جاں بحق،45 زخمی

شمالی وزیرستان،ڈرون حملہ،چار افراد ہلاک
مینگورہ خودکش دھماکہ،5 افراد جاں بحق،45 زخمی
سوات:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق سوات کے علاقے مینگورہ میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں پانچ افرد جاں بحق اور چھیالیس زخمی ہو گئے۔ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ڈی سی او مینگورہ عمران قریشی نے دو خواتین سمیت پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ 
اطلاعات کے مطابق مینگورہ کے جنرل بس اسٹینڈ پر آج دو پہر تقریبا ساڑھے بارہ بجے زوردار دھماکہ ہوا۔حملہ آور بس اسٹینڈ کے قریب مارکیٹ میں کھڑا تھا،جوں ہی سیکورٹی فورسز کا قافلہ قریب سے گزرا،حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔زخمیوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔خودکش حملہ آور کی ٹانگیں مل گئی ہیں۔
دھماکے کے بعد مینگورہ شہر کے تمام بازار بند ہیں۔جی ٹی روڈ پر ٹریفک معطل ہے اور مینگورہ شہر میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ ہے۔ سیکورٹی فورسز نے مریضوں کی ویڈیو بنانے والے نوجوان سمیت پانچ مشتبہ افراد حراست میں لے لئے ہیں۔مینگورہ جنرل بس اسٹینڈ شہر کا انتہائی مصرف مقام ہے۔یہاں سے لاہور،پشاور اور اسلام آباد کے لئے گاڑیاں جاتی ہیں۔ہلاک اور زخمی ہونے والے بیشتر افراد سیاح تھے اور جشن کالام میں شرکت کے لئے آئے تھے۔دوسری طرف چارسدہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے چار پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔جبکہ پشاور کے جنرل بس اسٹینڈ پر فائرنگ سے صدر پبلک ٹرانسپورٹرز پشاور زون جہانگیر آفریدی ہلاک ہو گئے۔
جنگ نیوز کے مطابق سوات کے شہر مینگورہ میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 5 افراد جاں بحق 45 زخمی ہو گئے۔دھماکہ مینگورہ کے جنرل بس اسٹینڈ کے قریب اس وقت ہوا،جب وہاں لوگوں کی بڑی تعداد جمع تھی اور ٹریفک کا ہجوم تھا،زخمیوں کو فوری طور پر سیدوشریف اور قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا،جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے سے دو خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق اور 45 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔دھماکے سے آٹھ گاڑیوں اور درجنوں دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔دھماکے کے بعد مینگورہ شہر کے تمام بازار بند کر دیئے گئے اور غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کر دیا گیا۔
شمالی وزیرستان،ڈرون حملہ،چار افراد ہلاک
پشاور:شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ڈرون حملے میں چارا فراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔آج نیوز کے مطابق ڈرون طیارے نے دتہ خیل میں میزائل داغے جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 
اے آر وائی نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون طیارے کے حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں امریکی ڈرون نے تین میزائل داغے۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق حملے میں دتہ خیل میں شدت پسندوں کے گھر کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ جس میں چار افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔


خبر کا کوڈ : 31159
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش