QR CodeQR Code

خیبرپختونخوا میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز،محکمہ صحت کا ہدف پورا ہونا محال

16 Oct 2013 22:08

اسلا م ٹائمز: ای پی آئی فاٹا حکام کے مطابق فاٹامیں پو لیو کے بڑھتے ہو ئے کیسز کی بڑی وجہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پو لیو ٹیموں کی عدم رسائی ہے۔ جس سے لاکھوں بچے پو لیو کے قطروں سے محروم رہ جا تے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کا دعویٰ ہے کہ صو بہ سے پو لیو پی ٹو اور پی تھری وائرس کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔ تاہم پی ون وائرس موجود ہے ۔ پی ون بچوں کے لئے کس قدر نقصان دہ ہے،آیئے جانتے ہیں۔ پو لیو وائرس کی 3 اقسام پی ون ،پی ٹو اور پی تھری کے نام سے جانی جاتی ہیں۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے سے پولیو پی ٹو اور پی تھری وائرس کا خاتمہ ہو چکا ہے جبکہ پو لیو پی ون وائرس اب بھی موجود ہے جو خطرے کی علامت ہے۔ ای پی آئی فاٹا حکام کے مطابق رواں سال کے دوران قبائلی علاقوں میں پو لیو کے 33 کیسز رپورٹ ہوئے۔ جنوبی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں پو لیو کے 14 ،14 جبکہ ایف آر بنوں سے 5 کیسز رپورٹ کیے گئے ۔ جن میں پو لیو پی ون وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے۔ ای پی آئی فاٹا حکام کے مطابق فاٹامیں پو لیو کے بڑھتے ہو ئے کیسز کی بڑی وجہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پو لیو ٹیموں کی عدم رسائی ہے۔ جس سے لاکھوں بچے پو لیو کے قطروں سے محروم رہ جا تے ہیں۔ محکمہ صحت کا دعوی ٰہے کہ رواں سال خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں کو پو لیو سے پاک کر دیا جا ئے گا ۔تاہم پو لیو کے بڑھتے ہو ئے کیسز کے باعث محکمہ صحت کا ہدف پورا ہوتا نظر نہیں آتا۔


خبر کا کوڈ: 311622

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/311622/خیبرپختونخوا-میں-پولیو-کے-بڑھتے-ہوئے-کیسز-محکمہ-صحت-کا-ہدف-پورا-ہونا-محال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org