QR CodeQR Code

کوئٹہ، سکیورٹی فورسز کی کاروائی، 30 کلو گرام بارودی مواد برآمد

17 Oct 2013 00:25

اسلام ٹائمز: ذرائع کا کہنا ہے کہ دورانِ کاروائی ایک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز نے کاروائی کرکے 30 کلو گرام دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے مغربی بائی پاس میں سکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران 30 کلو گرام دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دورانِ کاروائی ایک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ یاد رہے چند روز قبل کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں دستی بم دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 23 مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 311625

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/311625/کوئٹہ-سکیورٹی-فورسز-کی-کاروائی-30-کلو-گرام-بارودی-مواد-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org