0
Thursday 17 Oct 2013 01:10

خودکش حملہ اسلامی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، نواز شریف

خودکش حملہ اسلامی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے وزیر قانون خیبر پختونخوا اسرار اللہ گنڈا پور کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ خودکش حملہ اسلامی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے واقعے پر گہرے غم و رنج کا اظہار کیا اور صوبائی حکومت کو واقعے کے ذمہ داروں کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایت کی۔ وزیراعلٰی پرویز خٹک نے کمشنر ڈی آئی خان سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کو ٹیلی فون کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ گورنر خیبر پختونخوا شوکت اللہ نے بھی واقعے کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے تفصیلی رپورٹ مانگ لی ہے۔ ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کا کہنا ہے کہ اسرار اللہ گنڈا پور کی خودکش حملے میں شہادت بڑا سانحہ ہے۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے غیر معمولی اقدامات کی ضرورت ہے۔ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اور مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بے گناہ شہریوں کو قتل کرنا انسانیت نہیں۔ اے این پی کے مرکزی رہنماء اسفند یار ولی اور زاہد خان نے بھی حملے پر افسوس کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 311649
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش