QR CodeQR Code

انصار المجاہدین نامی تنظیم نے ڈیرہ اسماعیل خان خودکش حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی

17 Oct 2013 13:01

اسلام ٹائمز: سینئر صحافی سلیم صافی نے کہا ہے کہ اسرار الله گنڈاپور فرنٹ لائن پر تھے، جس کی وجہ سے انہیں نشانہ بنایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کولاچی میں ہونے والے خودکش حملہ کی ذمہ داری انصار المجاہدین نامی تنظیم نے قبول کی ہے۔ سینئر صحافی سلیم صافی نے کہا ہے کہ اسرار الله گنڈاپور فرنٹ لائن پر تھے، جس کی وجہ سے انہیں نشانہ بنایا گیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار سلیم صافی نے بتایا کہ انصار المجاہدین نامی تنظیم نے اسرار الله گنڈاپور کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ جبکہ دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنماء شفقت محمود نے واقعے کو انتہائی تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست دانوں کو دھمکیاں ملتی رہتی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 311686

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/311686/انصار-المجاہدین-نامی-تنظیم-نے-ڈیرہ-اسماعیل-خان-خودکش-حملہ-کی-ذمہ-داری-قبول-کرلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org