0
Thursday 17 Oct 2013 18:36

بلاول بھٹو کو رکن قومی اسمبلی منتخب کرانے اور اویس مظفر کو وزیر داخلہ سندھ بنائے جانے کا امکان

بلاول بھٹو کو رکن قومی اسمبلی منتخب کرانے اور اویس مظفر کو وزیر داخلہ سندھ بنائے جانے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ کے شہر لاڑکانہ میں ایک اہم ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں بلدیاتی انتخابات اور صوبائی وزراء کے قلمدانوں میں تبدیلی پر بھی غور کیا گیا ہے۔ ملاقات میں سید قائم علی شاہ کے علاوہ اویس مظفر، بلاول بھٹو زرداری، آغا سراج درانی اور فریال تالپور بھی موجود تھیں۔ اطلاعات کے مطابق ملاقات میں اویس مظفر کو صوبائی وزیر داخلہ کا قلمدان دینے پر غور کیا گیا جبکہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو وزیر بلدیات بنانے اور ان کی جگہ سکندر میندھرو کو اسپیکر سندھ اسمبلی بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 204 سے ایاز سومرو کو دستبردار کروا کے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کو ضمنی انتخابات لڑا کر رکن قومی اسمبلی منتخب کرانے پر بھی غور کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 311838
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش