QR CodeQR Code

آئی ایس او ملتان کا 39واں تین روزہ ڈویژنل کنونشن 25 اکتوبر سے شروع ہوگا

17 Oct 2013 20:55

اسلام ٹائمز: ملتان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات کا کہناتھا کہ کنونشن میں شب شہداء کو خصوصی طور پر منایا جائے گا اور کنونشن کے آخر میں حمایت مظلومین جہاں ریلی نکالی جائے گی۔


اسلام ٹائمز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان کا 39 واں سالانہ تین روزہ اُمیدمستضعفین جہاں ڈویژنل کنونشن 25,26,27 اکتوبر کو جامع مسجد الحسین (ع)نیو ملتان میں ہوگا۔ کنونشن میں یونٹس نمائندگان، سینیئرز، سکالر اور علمائے کرام شریک ہوں گے۔ ملتان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات کا کہناتھا کہ کنونشن میں شب شہداء کو خصوصی طور پر منایا جائے گا اور کنونشن کے آخر میں حمایت مظلومین جہاں ریلی نکالی جائے گی۔ کنونشن کے آخری روز نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 311857

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/311857/آئی-ایس-او-ملتان-کا-39واں-تین-روزہ-ڈویژنل-کنونشن-25-اکتوبر-سے-شروع-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org