0
Friday 18 Oct 2013 16:14

اسرار گنڈاپور پر خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار

اسرار گنڈاپور پر خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار
اسلام ٹائمز۔ شہید وزیر قانون اسراراللہ گنڈاپور پر حملہ کرنے والے خودکش حملہ آور کی عمر 20سے 22سال کے درمیان تھی جو مقامی تھا۔ سیکرٹری داخلہ خیبر پختون خوا سید اخترعلی شاہ نے میڈیا سے بات چیت میں بتایا کہ شہید وزیر قانون اسرار گنڈاپور پر خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خودکش حملہ آور مقامی تھا جس کی عمر 20سے 22سال کے درمیان تھی۔ سیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ حملہ آور نے پگڑی پہن رکھی تھی اور اس نے مقامی زبان میں اسرار اللہ گنڈا پور سے بات چیت کی اورسابق وزیر سے گلے ملتے ہوئے خود کو دھماکے سے اڑایا۔ بدھ کی شام سابق وزیر قانون خیبر پختون خوا اسرار اللہ گنڈاپور کے حجرے میں خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑایا تھا، واقعے میں 10افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے

خبر کا کوڈ : 312042
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش