QR CodeQR Code

دہشت گردی اور ظلم کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،ملی مجلس شرعی

18 Oct 2013 17:36

اسلام ٹائمز:مرکزی صدر اور سیکرٹری جنر ل کا مشترکہ بیان میں کہنا تھا کہ دین اسلام کے انتہا پسند ہونے کا پروپیگنڈہ کرنیوالوں پر یہ واضح کیا ہے کہ مسلمان دہشت گردی سے نفرت کرتا ہے اور ظالموں کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ملی مجلس شرعی کے مرکزی صدر مفتی محمد خان قادری اور سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد امین نے کہا ہے کہ فلسفہ قربانی مسلم امہ اور اسکے حکمرانوں کو سیدھی راہ پر چلانے کا منشور ہے جسے ہر مسلمان اپنی زندگی پر نافذ کر کے اقوام عالم میں اسلام کی نشا ۃ ثانیہ کے احیا کی بنیاد رکھ سکتا ہے اور یہی فلسفہ امہ میں ہر قسم کے فروعی مذہبی اور گروہی اختلافات کو فراموش کر کے اتحاد و یکجہتی کی لڑی میں پروئے رکھنے کا نسخہ کیمیا ہے جس پر عمل پیرا ہو کر اجتماعی اسلامی قوت کا عملی مظاہرہ کیا جائے تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں زیر نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام میں جبر اور سختی نہیں بلکہ پیار اور محبت کا درس دیتا ہے، دہشت گردی اور ظلم کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے دین اسلام کے انتہاپسند ہونے کا پروپیگنڈہ کرنیوالوں پر یہ واضح کیا ہے کہ مسلمان دہشت گردی سے نفرت کرتا ہے اور ظالموں کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ ملی مجلس شرعی کے رہنماؤں نے کہا کہ اسلامیانِ پاکستان ملک کی ترقی و سلامتی اور اتحادِ امت کی دعائیں مانگتے ہوئے فلسفہ قربانی کے بنیادی نکات کو بھی اپنے پیش نظر رکھیں اور ان نکات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا عہد کر کے اس پر عمل پیرا بھی ہو جائیں تو بلاشبہ اتحاد امت ہی دنیا کی سپرپاور بن سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 312090

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/312090/دہشت-گردی-اور-ظلم-کا-اسلام-سے-کوئی-تعلق-نہیں-ملی-مجلس-شرعی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org