QR CodeQR Code

حکمران قوم کو دہشت گردی کی لعنت سے بچائیں، عرفان مشہدی

18 Oct 2013 17:39

اسلام ٹائمز:جماعت اہل سنت پاکستان کے ناظم اعلیٰ کا کہنا ہے کہ پورا ملک دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے اور معصوم لوگوں کا خون بہہ رہا ہے، دہشت گردی کا ناسور کم ہونے کی بجائے دن بدن بڑھتا جا رہا ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ حکمران اور عوام دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے اس کے خلاف متحد ہو جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان کے ناظم اعلیٰ سید عرفان مشہدی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی لعنت پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لئے ہوئے ہے، ملک میں امن و امان کی صورتحال کو فوری طور پر اسلام کا نظام نافذ کیا جائے، فلسفہ قربانی مسلمانوں کے اندر ایثار کا جذبہ اجاگر کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران قوم کو دہشت گردی کی لعنت سے بچائیں اور امن وامان کو اپنی پہلی ترجیحات میں شامل کریں، پورا ملک دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے اور معصوم لوگوں کا خون بہہ رہا ہے، دہشت گردی کا ناسور کم ہونے کی بجائے دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ حکمران اور عوام دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے اس کے خلاف متحد ہو جائیں۔


خبر کا کوڈ: 312093

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/312093/حکمران-قوم-کو-دہشت-گردی-کی-لعنت-سے-بچائیں-عرفان-مشہدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org