0
Friday 18 Oct 2013 17:50

محرم الحرام کے دوران دہشت گردی برداشت نہیں کی جائے گی، نواز شریف

محرم الحرام کے دوران دہشت گردی برداشت نہیں کی جائے گی، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے تاہم حکومت کی رٹ ہر حال میں قائم رکھی جائے گی۔ لاہور میں وزیر اعظم کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے خصوصی فورس کے قیام پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ خصوصی فورس کو نئے کمانڈ سٹرکچر کے ساتھ فوری طور پر قائم کیا جائے گا اور اس کیلئے افراد پولیس سے بھرتی کئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو تحفظ کی فراہمی ریاستی ذمہ داری ہے لیکن اس کیلئے ہم کسی کے آگے جھکیں گے نہیں اور حکومت کی رٹ ہر حال میں قائم رکھی جائے گی۔

اجلاس میں وزیر اعظم کو محرم الحرام کے حوالے سے صوبے میں تیار کئے گئے پلان پر بھی بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ امن وامان کے قیام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر حکمت عملی تیار کی جائے۔وزیر اعظم نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران کسی بھی واقعہ کو برداشت نہیں کیا جائے اس حوالے سے سیکورٹی ادارے مجالس اور جلوسوں کوفول پروف سکیورٹی فراہم کریں۔
خبر کا کوڈ : 312098
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش