0
Friday 18 Oct 2013 19:03

طالبان کیساتھ مذاکرات میں کوئی خاص پیشرفت نہیں ہوئی،رانا ثناء اللہ

طالبان کیساتھ مذاکرات میں کوئی خاص پیشرفت نہیں ہوئی،رانا ثناء اللہ
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ خاں نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو عدالتوں میں پیش کرتے ہیں تو ججز اور گواہوں کو دھمکیاں ملنا شروع ہو جاتی ہیں، دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے کیلئے انسداد دہشت گردی فورس بنا رہے ہیں، فورس صرف دہشت گردوں کی تفتیش کرے گی۔ وہ فیصل آباد میں نماز جمعہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب کسی دہشت گرد کو عدالت میں پیش کیا جاتا ہے تو اس عدالت کے جج اور گواہوں دھمکیاں ملنا شروع ہو جاتی ہیں، گواہ کے منحرف ہو جانے پر ملزم کو شک کا فائدہ دیکر رہا کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے انسداد دہشت گردی فورس بنا رہے ہیں جو صرف دہشت گردوں کی تفتیش کرے گی اور اس کے ساتھ ساتھ ایسا قانون بنا رہے ہیں جس میں ججز اور گواہوں کو مکمل تحفظ فراہم ہو اور دہشت گرد بھی اپنے منطقی انجام کو پہنچیں۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں ابھی تک کوئی خاص پیشرفت نہیں ہوئی اور طالبان سے ہونے والی ہر پیش رفت میڈیا سے شیئر بھی نہیں کر سکتے، طالبان سے مذاکرات ناکام ہونے صورت میں طاقت کا استعمال آخری آپشن ہے، حکومت نے تہیہ کر رکھا ہے ملک کو ہر صورت دہشت گردی کی لعنت سے پاک کیا جائیگا، دہشت گردی کی وجہ سے انٹرنیشنل انوسٹر پاکستان نہیں آ رہا، انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور ٹیکسوں کی شرع میں اضافہ ناگزیر تھا یہ کام بہت پہلے ہو جاتا اور بجلی پیدا کرنے کے منصوبے بروقت پایہ تکمیل کو پہنچ جاتے تو آج توانائی بحران نہ ہوتا۔
خبر کا کوڈ : 312126
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش