QR CodeQR Code

خطے میں عالمی استکبار کے تمام اڈے ہمارے میزائلوں کی رینج میں ہیں، سپاہ پاسداران

16 Jul 2010 15:39

اسلام ٹائمز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے نائب سپریم کمانڈر نے کہا ہے کہ ہمارے میزائل خطے میں موجود عالمی استکبار کے تمام اڈوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔


اسلام ٹائمز – فارس نیوز ایجنسی کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نائب سپریم کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ آج ہم یہ توانائی رکھتے ہیں کہ خطے میں موجود عالمی استکبار کے تمام مراکز کو ہر مقدار میں اپنے میزائلوں کا نشانہ بنا سکیں۔ وہ تہران میں نماز جمعہ میں شریک افراد سے خطاب کر رہے تھے۔
جنرل حسین سلامی نے گذشتہ شب زاہدان کی ایک مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکوں کو امریکہ اور برطانیہ کی سازشوں کا حصہ قرار دیتے ہوئے اسکی پرزور مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم خدا کی شکر ادا کرتے ہیں کہ ایک ایسے وقت زندگی گزار رہے ہیں جو ایک عظیم انقلاب اور اسلام اور عالمی استکبار میں بڑے مقابلے کا دور ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ملک میں دہشت گردی کی آگ جلا کر انقلاب کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے لیکن سپاہ پاسداران میں موجود شہادت طلب افراد اسکی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نائب سپریم کمانڈر نے کہا کہ وہی عوامل جو سابق سپر پاور روس کے ٹوٹنے میں کارفرما تھے آج امریکہ میں نظر آ رہے ہیں اور دنیا ایک نئے عالمی نظام کی طرف گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا شدید اقتصادی مسائل کا شکار ہے اور جلد اسکا انجام بھی روس جیسا ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 31215

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/31215/خطے-میں-عالمی-استکبار-کے-تمام-اڈے-ہمارے-میزائلوں-کی-رینج-ہیں-سپاہ-پاسداران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org