QR CodeQR Code

پاکستان کیلیے سفرکرنیوالا امریکی شہری دہشتگردی کے الزام میں گرفتار

18 Oct 2013 21:35

اسلام ٹائمز: چوبیس سالہ نگویَن پر الزام ہے کہ وہ پاکستان آکر القاعدہ سے ملنا چاہتا تھا۔ نگویَن امریکی ریاست کیلیفورنیا کا شہری ہے۔ امریکا کی ایک وفاقی عدالت نے نگویَن کو پولیس کی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ سے پاکستان کے لیے سفر کرنے والے ایک امریکی شہری کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ چوبیس سالہ نگویَن پر الزام ہے کہ وہ پاکستان آکر القاعدہ سے ملنا چاہتا تھا۔ نگویَن امریکی ریاست کیلیفورنیا کا شہری ہے۔ امریکا کی ایک وفاقی عدالت نے نگویَن کو پولیس کی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ نگویَن کو گذشتہ ہفتے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ سانتا آنا سے میکسیکو جانے کے لیے بس کا انتظار کر رہا تھا، جہاں سے اسے پاکستان کے لیے جہاز پر سوار ہونا تھا۔ نگویَن نے حال ہی میں اسلام قبول کیا ہے اور اس کا نیا نام حسن ابو قمر بتایا گیا ہے۔ تاہم اس کی گرفتاری کی خبر اب منظر عام پر آئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 312159

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/312159/پاکستان-کیلیے-سفرکرنیوالا-امریکی-شہری-دہشتگردی-کے-الزام-میں-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org