0
Saturday 19 Oct 2013 01:16

اسرار اللہ گنڈاپور کے قتل میں مولانا فضل الرحمن کا ہاتھ ہے، مفتی عبدالقوی

اسرار اللہ گنڈاپور کے قتل میں مولانا فضل الرحمن کا ہاتھ ہے، مفتی عبدالقوی
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف پاکستان کے مرکزی رہنما مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ عید کے دن ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے خودکش حملے میں مولانا فضل الرحمن کا ہاتھ لگتا ہے، کیونکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں اسرار اللہ گنڈاپور نے جمعیت علمائے اسلام کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اسلام ٹائمز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اس وقت مسلمانوں میں دو طاقتیں ہیں ایک کو ایران لیڈ کر رہا ہے اور دوسری کو سعودی عرب۔ مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ مصر میں سعودی عرب نے اخوان المسلمون کی مخالفت کرکے اور امریکی سازش کا حصہ بن کر بہت بڑی غلطی کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 312217
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش