QR CodeQR Code

قادیانیوں کیساتھ مل کر قربانی کرنیوالوں کی قربانی شرعاً جائز نہیں، مفتی اعظم نعیمی

19 Oct 2013 16:04

اسلام ٹائمز:ٹاؤن شپ لاہور میں جامع مسجد مدینہ کے انتظامیہ سے خطاب کرتے ہوئے محافظان ختم نبوت کے امیر کا کہنا تھا کہ سنت ابراہیمی کے بعد ہمیشہ قربانی کے جذبے کو قائم رکھنے کی ضرورت ہے صرف جانور کو قربان کرنے سے قربانی نہیں ہوتی بلکہ جذبات کو قربان کرنے سے قربانی ہوتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محافظان ختم نبوت پاکستان کے امیر مولانا محمد اعظم نعیمی نے ٹاؤن شپ میں جامع مسجد مدینہ میں اجتماعی قربانی کی انتظامیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام اور پاکستان کو بدنام کرنے والے دہشت گردوں نے عید کے دن پاکستان تحریک انصاف کے وزیر کو شہید کر کے یہ پیغام دیا ہے کہ ہم امن کی بات کو نہیں سمجھتے بلکہ گولی کی زبان کو سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سنت ابراہیمی کے بعد ہمیشہ قربانی کے جذبے کو قائم رکھنے کی ضرورت ہے صرف جانور کو قربان کرنے سے قربانی نہیں ہوتی بلکہ جذبات کو قربان کرنے سے قربانی ہوتی ہے، قربانی مسلمان کو ہر لمحہ یاد رکھنی چاہیے اور ہمیشہ قربانی کے جذبے سے سرشار رہنے کی اشد ضرورت ہے۔

مولانا محمد اعظم نعیمی نے فتویٰ دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ جن سادہ لوح مسلمانوں نے قادیانیوں کے ساتھ ملکر قربانی کی ہے ان کی قربانی شرعاً جائز نہیں، اس لیے ایسے سادہ لوح مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اللہ سے توبہ کریں اور آئندہ ایسے فعل باز رہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قادیانی سادہ لوح مسلمانوں کو گمراہ کرنے سے باز آ جائیں اور حکومت قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی ریشہ دوانیوں کو کنٹرول کرے۔


خبر کا کوڈ: 312342

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/312342/قادیانیوں-کیساتھ-مل-کر-قربانی-کرنیوالوں-کی-شرعا-جائز-نہیں-مفتی-اعظم-نعیمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org