QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کے تحت 3 نومبر کو گلگت میں " دفاع وطن کنونشن" کا انعقاد ہو گا، سعیدالحسنین

19 Oct 2013 17:52

اسلام ٹائمز: ڈویژنل سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم گلگت کا اسلام ٹائمز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ جشن آزادی گلگت بلتستان کی مناسبت سے منعقد کنونشن میں ملک بھر سے قائدین شریک ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین، گلگت بلتستان کے زیراہتمام جشن آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر 3 نومبر کو گلگت شہر میں 
"دفاع وطن کنونشن" کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ملک بھر سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی قائدین سمیت مختلف سیاسی و مذہبی شخصیات شرکت کرینگی۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم کے ڈویژنل سیکرٹری جنرل گلگت سعید الحسنین نے نمائندہ اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کنونشن کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں اور کنونشن سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری خصوصی خطاب کرینگے جبکہ علامہ امین شہیدی، ایم ڈبلیو ایم کے نو منتخب صوبائی رکن اسمبلی بلوچستان حاجی آغا محمد رضا، سینیٹر فیصل رضا عابدی، جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ سمیت دیگر سیاسی و مذہبی قائدین خصوصی شرکت و خطاب کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 312385

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/312385/ایم-ڈبلیو-کے-تحت-3-نومبر-کو-گلگت-میں-دفاع-وطن-کنونشن-کا-انعقاد-ہو-گا-سعیدالحسنین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org