0
Saturday 19 Oct 2013 18:03

پارٹی کیساتھ غداری کرنیوالوں کو کبھی فراموش نہیں کرینگے، مہدی شاہ

پارٹی کیساتھ غداری کرنیوالوں کو کبھی فراموش نہیں کرینگے، مہدی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ضمنی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی شکست کا ذمہ دار پارٹی کے اندر ہی موجود آستین کے سانپوں کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی سے غداری کے مرتکب عہدیداران کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔ گلگت میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مہدی شاہ کا کہنا ہے کہ کارکنان پارٹی اور نظریئے کی مضبوطی کیلئے بھرپور فعالیت کا مظاہرہ کریں اور پارٹی میں اب لوٹوں کی مزید گنجائش نہیں لہٰذا ہمیں ابھی سے ہی بلدیاتی و قانون ساز اسمبلی کے اگلے انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کرنا ہونگی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا علاقے سے جنازہ نکالنے کے دعوے کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 312392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش