QR CodeQR Code

الخدمت فاونڈیشن کیجانب سے گلگت بلتستان میں گھر گھر قربانی کے گوشت کی تقسیم

19 Oct 2013 18:19

اسلام ٹائمز: قربانی پروجیکٹ کے تحت چاروں اضلاع میں اجتماعی قربانی کی گئی، جہاں سے گوشت کو الخدمت فاونڈیشن کے رضاکاروں نے گھر گھر جا کر تقسیم کیا۔


اسلام ٹائمز۔ گھر گھر قربانی کا گوشت تقسیم کر کے الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان نے نئی روایت قائم کر دی، الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان نے اکنا ریلیف، ہیلپنگ ہینڈز، یو کے اسلامک مشن اور الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے تعاون سے گلگت، غذر، استور اور سکردو کے ہزاروں غریب ،مساکین اور بیواوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا۔ قربانی پروجیکٹ کے تحت چاروں اضلاع میں اجتماعی قربانی کی گئی۔ جہاں سے گوشت کو الخدمت فاونڈیشن کے رضاکاروں نے گھر گھر جا کر تقسیم کیا۔ صاف شفاف اور منصفانہ تقسیم کیلئے الخدمت فاونڈیشن نے تقسیم سے قبل محلہ سطح پر سروے کرا کر ڈیٹا اکھٹا کیا تھا، تاکہ قربانی کا گوشت مستحق افراد تک پہنچ سکے۔

اس دوران الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان کے صدر عطاءاللہ شمسی اور دیگر ذمہ داران نے قربان گاہ کا دورہ کیا اور پروجیکٹ کی مانیٹرنگ بھی کی۔ اس دوران صدر الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ قربانی کا گوشت مستحق افراد تک پہنچ سکے، الخدمت بلاتفریق خدمت خلق پر یقین رکھتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کا شکر ہےکہ الخدمت نے گلگت بلتستان میں اپنی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، استور گشٹ فائر ڈیزاسٹر کے متاثرین کیلئے امداد روانہ کر رہے ہیں، آنکھوں سے معذور افراد کو وائٹ اسٹکس فراہم کی جائیگی، آرفنز کئیر پروگرام کے تحت گلگت کے 200 یتیم بچوں کو سکالر شپ فراہم کر رہا ہے، 26 اکتوبر کو یتیم بچوں کی صلاحیتیں اجاگر کرنے کیلئے روشن پاکستان فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے گھر گھر گوشت کی تقسیم پر عوام سے بہت سراہا اور امید ظاہرکی کہ آئندہ بھی اسی طرح خدمت کا سلسلہ جاری رہیگا۔


خبر کا کوڈ: 312403

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/312403/الخدمت-فاونڈیشن-کیجانب-سے-گلگت-بلتستان-میں-گھر-قربانی-کے-گوشت-کی-تقسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org