0
Saturday 19 Oct 2013 22:47
بلاول بھٹو زرداری نے کوئی غلط بات نہیں کی

جمہوریت کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں، خورشید شاہ

جمہوریت کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی جلاؤ گھیراؤ کے ذریعے انارکی پیدا نہیں کرنا چاہتی۔ دعا ہے موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ لوگ ماضی کی سیاست دہرانا چاہتے ہیں لیکن پیپلز پارٹی صبروتحمل کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ جمہوریت کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں لہذا کسی اور کو موقع نہیں دینا چاہتے۔ اگر انتخابی دھاندلی کیخلاف عمران خان کے ساتھ سڑکوں پر نکل آتے تو کیا نتائج سامنے آتے؟۔ پیپلز پارٹی ''گو گو کی سیاست'' نہیں کرنا چاہتی۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے کوئی غلط بات نہیں کی۔ مسلم لیگ (ن) نے بطور اپوزیشن پیپلز پارٹی مردہ باد کے نعرے لگائے لیکن دعا ہے کہ اس کی حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے۔ وزیراعظم کے دورہ امریکا کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر نے امید ظاہر کی کہ یہ دورہ کامیاب ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 312453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش