QR CodeQR Code

بلدیاتی الیکشن میں مضبوط امیدوار کھڑے کرینگے، سمیرا ملک

20 Oct 2013 00:09

اسلام ٹائمز: خوشاب سے پاکستان مسلم لیگ نون کی رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہماری سیاست کا محور خدمت اور ترقی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون کی رکن قومی اسمبلی سمیرا ملک نے کہا ہے کہ ہماری سیاست کا محور عوامی خدمت اور علاقائی تعمیر و ترقی ہے۔ گذشتہ دس برسوں میں ہمیں یہ اعزاز حاصل رہا ہے کہ ہم نے حلقہ این اے 69 کو پسماندگی سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں اپنے اتحادیوں کی مشاورت سے مضبوط امیدوار میدان میں اتاریں گے جو کامیابی حاصل کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف توانائی بحران سمیت ملک کو درپیش تمام بحرانوں پر قابو پالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کے غلط فیصلوں کی وجہ سے ملک معاشی بحرانوں کا شکار ہے لیکن وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ٹھوس اور مثبت پالیسیوں کی مدد سے ان بحرانوں پر بہت جلد قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 312470

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/312470/بلدیاتی-الیکشن-میں-مضبوط-امیدوار-کھڑے-کرینگے-سمیرا-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org