QR CodeQR Code

پشاور پولیس کی کارروائی ، شیشہ کلب سیل ،10 افغان سمیت 28 افرادگرفتار

20 Oct 2013 14:31

اسلام ٹائمز: افغان شہریوں کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ کلب کے مالک کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس نے شیشہ کلب سیل کرکے 10 افغان مہاجرین سمیت 28 افراد کو گرفتار کرلیا۔ کاروائی ٹاؤن پولیس اسٹیشن کی حدودمیں کی گئی جس کے دوران ایک شیشہ کلب کو سیل کردیا گیا۔ کارروائی کے دوران 10 افغان مہاجرین سمیت 28 افراد کو گرفتا رکیاگیا۔ جن کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف اور درجنوں کارتوس برآمد ہوئے۔افغان شہریوں کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ کلب کے مالک کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں.


خبر کا کوڈ: 312581

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/312581/پشاور-پولیس-کی-کارروائی-شیشہ-کلب-سیل-10-افغان-سمیت-28-افرادگرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org