QR CodeQR Code

بلاول کے منفی بیانات پیپلز پارٹی قیادت کی مایوسی ظاہر کر رہے ہیں، اطہر صدیقی

20 Oct 2013 15:11

اسلام ٹائمز: اپنے بیان میں پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف بولنے کی جرات نہ رکھنے والے پیپلز پارٹی کے بڑوں نے بلاول کا کندھا استعمال کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر اطہر صدیقی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں لانگ مارچ حقیقی جمہوریت کے قیام کیلئے تھا، اسے ڈرامہ کہنے والے بلاول کی ساری قیادت تو اسلام آباد چھوڑ کر بھاگ گئی تھی۔ بلاول کی طرف سے منفی بیانات پیپلز پارٹی کی قیادت کی مایوسی کو ظاہر کر رہے ہیں۔ اپنے بیان میں اطہر صدیقی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف بولنے کی جرات نہ رکھنے والے پیپلز پارٹی کے بڑوں نے بلاول کا کندھا استعمال کیا۔ یہ کسی اور کی نہیں ڈاکٹر طاہر القادری کی سیاسی بصیرت تھی کہ لانگ مارچ کے لاکھوں شرکاء سلامتی سے لوٹ گئے تھے۔ اطہر صدیقی نے کہا کہ بلاول جیسے نوزائیدہ کے بیان کی حیثیت چاند پر تھوکنے کے سوا کچھ نہیں۔ الیکشن سے قبل ڈاکٹر طاہر القادری نے جو کہا درست ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کے جھوٹ کی اس سے بڑی گواہی کوئی نہیں کہ بلاول بھول گئے کہ ان کی والدہ تحریک منہاج القرآن کی لائف ممبر تھیں۔ پانچ سال تک جمہوریت کے نام پر ملک اور عوام کو یرغمال بنانے والی بلاول کی پارٹی قصہ پارینہ بن چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 312594

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/312594/بلاول-کے-منفی-بیانات-پیپلز-پارٹی-قیادت-کی-مایوسی-ظاہر-کر-رہے-ہیں-اطہر-صدیقی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org