0
Sunday 20 Oct 2013 18:37

امریکہ سے خیر کی امید رکھنا حماقت ہے، صاحبزادہ حامد رضا

امریکہ سے خیر کی امید رکھنا حماقت ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ طالبان اور امریکہ سے نجات میں قوم کی حیات ہے،امریکہ، بھارت اور اسرائیل دہشت گرد ملک ہیں، 50 ہزار شہداء کے ورثاء کے لیے قومی فنڈ قائم کیا جائے اور حکومت ڈرون حملوں کے شہداء کے لواحقین کی کفالت کا بندوبست کرے، وزیراعظم کا زلزلہ سے متاثرہ علاقے کا دورہ نہ کرنا قابل مذمت ہے، حکومتی پارٹی کے ممبران اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز کی فراہمی سے بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کا آغاز ہو چکا ہے، حکومتی جماعت من پسند حلقہ بندیوں سے بلدیاتی الیکشن جیتنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے، وزیراعظم کے دورۂ امریکہ سے کوئی امید وابستہ نہیں کی جا سکتی، امریکہ سے خیر کی امید رکھنا حماقت ہے، امریکہ کی دوستی اور دشمنی دونوں خطرناک ہیں، وزیراعظم کے دورۂ امریکہ سے پہلے نئے آرمی چیف کا اعلان ہونا چاہیے تھا، چیئرمین نیب بے رحم احتساب شروع کر کے قوم کے دل جیت سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کے لیے قائم کی گئی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکومت کی بجلی و گیس چوری کے خلاف مہم ناکام ہو چکی ہے، شفاف بلدیاتی الیکشن کے لیے انتخابی اصلاحات ضروری ہیں، امریکہ مسلسل دوستی کے پردے میں پاکستان دشمنی کا مظاہرہ کر رہا ہے، حکمران امریکہ نواز خارجہ پالیسی تبدیل کریں،نوازشریف ڈرون حملے اور عمران خان نیٹو سپلائی روکنے کے وعدے پورے نہیں کر سکے، دہشت گردوں سے مذاکرات کی بجائے اسلام کے قانونِ قصاص پر عمل کیا جائے۔ ریاست مخالف طالبان سے مذاکرات انہیں نئی طاقت فراہم کرنے کے مترادف ہیں۔ حکمرانوں نے قوم کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے، حکومت قوت فیصلہ سے محروم ہے اور حکمران عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے جھوٹے دعووں اور وعدوں سے عوام کا دل بہلا رہے ہیں، نئے حکمرانوں کے انتخابی وعدے سبز باغ ثابت ہوئے ہیں۔ الیکشن کمیشن بلدیاتی الیکشن سے پہلے ہونے والی پری پول رگنگ کا نوٹس لے۔ قومی اداروں کی نجکاری سے ملک تباہ ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 312642
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش