QR CodeQR Code

لوئر کرم ایجنسی،پارا چنار سے پشاور جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ،16 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

17 Jul 2010 11:36

اسلام ٹائمز:قافلہ لوئر کرم کے علاقے چار خیل میں ٹل پارا چنار روڈ پر پہنچا تھا کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک گاڑی میں چودہ اور دوسری گاڑی میں دو افراد جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں


پارا چنار:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق اپر کرم کے علاقے پارہ چنار سے پشاور کی طرف سیکورٹی فورسز کی نگرانی میں مسافر گاڑیوں کے ایک قافلہ پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی،جس کے نتیجے میں سولہ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔قافلہ لوئر کرم کے علاقے چار خیل میں ٹل پارا چنار روڈ پر پہنچا تھا کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک گاڑی میں چودہ اور دوسری گاڑی میں دو افراد جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں، زخمییوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے،اور انہیں ٹل اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ 
 آج نیوز کے مطابق لوئر کرم ایجنسی میں نامعلوم افراد کے پشاور جانے والے قافلے پر حملے میں سولہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔آج نیوز کے مطابق لوئر کرم ایجنسی کے علاقے چار خیل میں پارا چنار سے پشاور جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔حملے میں سولہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 31270

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/31270/لوئر-کرم-ایجنسی-پارا-چنار-سے-پشاور-جانے-والے-گاڑیوں-کے-قافلے-پر-فائرنگ-16-افراد-جاں-بحق-متعدد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org