QR CodeQR Code

کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے عسکری جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

21 Oct 2013 10:07

اسلام ٹائمز: پی پی آزاد کشمیر کے میڈیا ایڈوائزر نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں، انسانی حقوق کی پامالیوں کے مقدمات جنگی جرائم کی عدالتوں میں چلائے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر مسلسل یک طرفہ عسکری جارحیت ، مقبوضہ کشمیر میں پرتشدد کاروائیوں اور پاکستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی، بدامنی کے خلاف آزادکشمیر میں احتجاجی ریلی اور مظاہرہ، مظاہرین نے سینٹرل پریس کلب کے سامنے جمع ہو کر پاکستان اور کشمیر کی سرحدوں پر بلاجواز گولہ باری، مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور پاکستان میں دہشت گردی پر بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔ احتجاجی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ، کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ، مقبوضہ کشمیر میں انسانی جانوں کے ضیاع، سیالکوٹ سیکٹر میں پاکستانی فوجی اور نہتے شہریوں کی شہادت سمیت دہشت گردی روکنے کے لیے عالمی برادری سے فوری فیصلہ کن کردار ادا کرنے کے نعرے درج تھے۔ ریلی کی قیادت پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے میڈیا ایڈوائزر شوکت جاوید، چیئرمین ترقیاتی ادارہ اسد حبیب اعوان، پیپلز کانفرنس کے مشتاق الاسلام، پاسبان کشمیر کے عزیر احمد غزالی اور دیگر زعماء نے کی۔ اس سے قبل احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے میڈیا ایڈوائزر شوکت جاوید نے کہا کہ بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم، بڑھتے ہوئے جنگی جنون، عالمی قوانین سمیت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر انصاف اور جنگی جرائم کی عالمی عدالتوں میں مقدمات درج کروا کر اس سے لاتعداد بے گناہ انسانوں کی قتل وغارت گری کا حساب لے کر دنیا بھر کے لئے عبرت کا نشان بنایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 312792

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/312792/کنٹرول-لائن-پر-بھارت-کی-جانب-سے-عسکری-جارحیت-کے-خلاف-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org