QR CodeQR Code

کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت جاری

21 Oct 2013 11:46

اسلام ٹائمز: رینجرز ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے کل شام قصور سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس سے دمالا گاوٴں کے تین افراد زخمی ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بجوات سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی، جس سے 7 افراد زخمی ہوگئے۔ بھارتی فوج نے آج ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیالکوٹ بجوات سیکڑ میں چنگورہ کے مقام پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں 7 شہری زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تاہم پاکستانی فوج نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے بھارتی توپوں کو خاموش کرا دیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ 5 روز سے جنگی جنون میں مبتلا  بھارتی فوج کی جانب سے شکرگڑھ ، شرجیت گڑھ ، چپرار، چاروہ سیکٹر، باجرہ گڑھی میں چناب رینجرز کی چیک پوسٹوں اور آبادی کو  نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس سے  چناب رینجرز کے جوان سمیت 2 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔ جبکہ فائرنگ اور گولہ باری سے کئی گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔ رینجرز ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے کل شام قصور سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس سے دمالا گاوٴں کے تین افراد زخمی ہو گئے۔


خبر کا کوڈ: 312801

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/312801/کنٹرول-لائن-پر-بھارتی-جارحیت-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org