QR CodeQR Code

وزیر اعظم کے دورہ امریکہ سے قبل امداد کا اعلان، دل میں کچھ کالا ہے، لیاقت بلوچ

21 Oct 2013 15:03

اسلام ٹائمز: سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماء کا کہنا تھا کہ جب تک ہم ایک با وقار ملک کی حیثیت سے اپنی داخلہ اور خارجہ پالیسیاں نہیں بنا لیتے اس وقت تک ہم کشکول تھامے دنیا کے عیاش حکمرانوں کے سامنے بھیک مانگتے رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اگر حکمران اپنی عیاشیاں اور اللے تللے ختم کر دیں تو ملک کو معاشی بحران سے نکالا جا سکتا ہے۔ سرگودھا میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے ہماری آزادی پر حملے ہیں۔ جب تک ہم ایک با وقار ملک کی حیثیت سے اپنی داخلہ اور خارجہ پالیسیاں نہیں بنا لیتے اس وقت تک ہم کشکول تھامے دنیا کے عیاش حکمرانوں کے سامنے بھیک مانگتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے دورہ امریکہ سے قبل ہی امداد کے اعلان نے دال میں کچھ کالا ظاہر کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب کے نئے چیئرمین کی غیر جانبداری تب ظاہر ہوگی جب وہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں موجود کرپٹ مافیا کے خلاف کیس کھولیں گے۔ جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کا بروقت انعقاد وقت کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 312808

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/312808/وزیر-اعظم-کے-دورہ-امریکہ-سے-قبل-امداد-کا-اعلان-دل-میں-کچھ-کالا-ہے-لیاقت-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org