0
Monday 21 Oct 2013 15:16

حجاج کی پہلی فلائٹ اسلام آباد پہنچ گئی

حجاج کی پہلی فلائٹ اسلام آباد پہنچ گئی
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب سے حجاج کرام کو لے کر پہلی جج فلائٹ واپس وطن پہنچ گئی ہے، جہاں حجاج کرام نے حج انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔ جدہ سے پانچ سو حجاج کرام کو لے کر پہلی جج پرواز گذشتہ شب اسلام آباد پہنچی، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف بھی حجاج کرام کے ہمراہ وطن واپس آئے۔ وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد پر حجاج کرام کا استقبال پھولوں کے ہار پہنا کر کیا۔ اس موقع پر حجاج کرام کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ جج کے انتظامات قدرے بہتر تھے۔
خبر کا کوڈ : 312811
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش