QR CodeQR Code

کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں، اعزاز احمد

22 Oct 2013 09:43

اسلام ٹائمز: پاکستان نے کشمیر کے بارے میں بھارتی وزیر خارجہ کا بیان مسترد کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی قیادت کی طرف سے کشمیرکو اٹوٹ انگ قرار دینا افسوس ناک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر خارجہ کی طرف سے کشمیر سے متعلق دیئے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چودھری نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ بھارتی قیادت کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ قرار دیتی ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ بھارت کو اقوام متحدہ کا رکن ہونے کے ناطے کشمیر کے بارے میں سلامتی کونسل کی قراردادوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کا بنیادی نکتہ رہا ہے اور اس مسئلے کو حل کئے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔


خبر کا کوڈ: 313082

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/313082/کشمیر-بھارت-کا-اٹوٹ-انگ-نہیں-اعزاز-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org