0
Tuesday 22 Oct 2013 10:45

جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکمران آزاد کشمیر پر حملہ کر سکتے ہیں، سردار یعقوب

جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکمران آزاد کشمیر پر حملہ کر سکتے ہیں، سردار یعقوب
اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ بھارتی سیاستدان پاکستان دشمنی کو آئندہ انتخابات میں نعرے کے طور پر استعمال کر کے کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اسی مقصد کے لیے بھارتی فوج کنٹرول لائن پر بلااشتعال گولہ باری کر رہی ہے۔ خدشہ ہے کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکمران آزاد کشمیر پر چھوٹے پیمانے پر کہیں حملہ نہ کر دیں۔ ہمیں ایسی صورت حال کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز کشمیر ہائوس میں مختلف عوامی وفود اور صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سردار یعقوب نے کہا کہ ہم وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ان بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں کہ امریکہ اگر بھارت پر زور دے تو مسئلہ کشمیر حل ہو سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں وزیراعظم کے بیان کی تائید کرتے ہوئے دیگر عالمی طاقتوں برطانیہ، روس، فرانس اور چین سے بھی کہوں گا کہ وہ دنیا اور خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کو مستقل بنیادوں پر حل کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ صدر آزاد کشمیر نے لائن آف کنٹرول پر جاری فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے معصوم لوگوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر نے کہا کہ بھارتی حکمران آزاد کشمیر کو ترنوالہ نہ سمجھیں۔ اگر کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو کشمیری 1947ء کی تاریخ دہرانے کے لیے تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 313089
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش