QR CodeQR Code

علماء صہیونیستوں کے خلاف جہاد کا اعلان کریں، اخوان المسلمین مصر

17 Jul 2010 17:11

اسلام ٹائمز: اخوان المسلمین مصر نے علمای اسلام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کی سازشوں کا مقابلہ کرنے اور انکے خلاف برسرپیکار مجاہدین کی حمایت کیلئے جہاد کا اعلان کریں۔


اسلام ٹائمز – فارس نیوز ایجنسی کے مطابق اخوان المسلمین مصر کے رہنما محمد بدیع نے اپنے ہفتہ وار پیغام میں مسلمان علماء سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین اور مقبوضہ بیت المقدس کو اپنی زندگی کے بنیادی مسائل میں قرار دیں اور غاصب صہیونیستی رژیم کے خلاف جہاد کا اعلان کریں۔ انہوں نے کہا کہ جہاد اور اسلامی مزاحمت میں علمای اسلام مرکزی کردار کے حامل ہیں جیسا کہ تاریخ میں ہمیں اسکی مثالیں ملتی ہیں۔ محمد بدیع نے برطانیہ، فرانس اور اٹلی کے استعمار کے خلاف الازھر کی جدوجہد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 1948 میں بھی علماء نے اسرائیل کے خلاف مجاہدین کی قیادت کے فرائض انجام دیئے تھے۔
محمد بدیع نے کہا کہ امت اسلامی کا اتحاد علماء کے ہاتھوں ہی ممکن ہے اور مسلمان علماء کا وظیفہ بنتا ہے کہ وہ دنیا میں پھیلی مختلف مسلمان قوموں کے درمیان اتحاد و وحدت ایجاد کریں۔ انہوں نے دنیا کے تمام علماء سے مطالبہ کیا کہ وہ خدا کے راستے میں جہاد کی ترویج کریں۔ محمد بدیع نے اس بات پر زور دیا کہ علمای اسلام انبیاء کے وارث ہیں لہذا انہیں مسلمانوں کیلئے بہترین نمونہ ہونا چاہئے اور خدا کے ساتھ اپنے عہد و پیمان سے وفاداری کا ثبوت دینا چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 31313

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/31313/علماء-صہیونیستوں-کے-خلاف-جہاد-کا-اعلان-کریں-اخوان-المسلمین-مصر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org