0
Saturday 17 Jul 2010 20:27

ایران پر پابندیاں لگائی گئیں تو تباہ کن ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے،امریکا ایران یا شمالی کوریا پر حملہ کردیگا،کاسترو

ایران پر پابندیاں لگائی گئیں تو تباہ کن ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے،امریکا ایران یا شمالی کوریا پر حملہ کردیگا،کاسترو
ہوانا:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق کیوبا کے انقلابی رہنما فیدل کاسترو نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کیخلاف عالمی پابندیاں زبردستی نافذ کرنے کی کوشش کی تو تباہ کن ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔
ہوانا میں مختلف ملکوں میں تعینات ایک سو پندرہ کیوبن سفیروں سے خطاب کرتے ہوئے کاسترو نے یہ پیش گوئی بھی کہ امریکا شمالی کوریا پر حملہ کر دیگا۔انقلابی رہنما کا کہنا تھا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں دہری مشکل کا شکار ہے،وہاں سے نکل سکتا اور نہ ہی رک سکتا ہے۔اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے امریکا سفارت کاری کے بجائے ہتھیاروں کی قوت استعمال کریگا۔کاسترو نے کہا کہ وہ اچانک لاحق ہو جانے والی بیماری سے جزوی طور پر صحتیاب ہوئے ہیں اور کافی عرصے غائب رہنے کے بعد منظر نامے پر آنے کا مقصد دنیا کو مستقبل میں پیش آنے والے تنازعات سے خبردار کرنا ہے۔ 
اے آر وائی نیوز کے مطابق کیوبا کے سابق صدر فیدرل کاسترو نے انتباہ کیا ہے کہ ایران یا شمالی کوریا پر امریکی اور اسرائیلی جارحیت کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔بیماری سے صحت یابی کے بعد فیدرل کاسترو ہوانا میں پانچویں بار قومی ٹیلیوژن پر آئے۔جس میں انہیں سفیروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دکھایا گیا۔تراسی سالہ فیدرل کاسترو نے بیرون ممالک میں کیوبا کے سفیروں کا بتایا کہ مشرق وسطیٰ میں جوہری جنگ کا خطرہ موجود ہے۔اور جزیرہ نما کوریا میں بھی جنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں۔





خبر کا کوڈ : 31319
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش