QR CodeQR Code

طالبان کو پاکستان میں دفتر کھولنے کی اجازت کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

22 Oct 2013 19:25

اسلام ٹائمز:درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے خاتمے کے نام پر کئے جانے والے ڈرون حملوں میں ہزارں افراد مارے گئے اور کھربوں روپے کا نقصان ہوا، ڈرون حملوں کے باعث ملک میں دہشت گردی میں کمی آنے کے بجائے بڑی شدت سے تیزی آئی جس میں بڑی تعداد میں معصوم شہری جاں بحق ہوئے تاہم اب طالبان سے مذاکرات کرکے اس سلسلے کو روکا جانا چاہئے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں کالعدم تحریک طالبان کا دفتر کھولنے کی اجازت کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نائن الیون کے واقعے کے بعد امریکا کی افغانستان اور عراق میں یلغار اور پاکستان میں دہشت گردوں کے خاتمے کے نام پر کئے جانے والے ڈرون حملوں میں ہزارں افراد مارے گئے اور کھربوں روپے کا نقصان ہوا، ڈرون حملوں کے باعث ملک میں دہشت گردی میں کمی آنے کے بجائے بڑی شدت سے تیزی آئی جس میں بڑی تعداد میں معصوم شہری جاں بحق ہوئے تاہم اب طالبان سے مذاکرات کر کے اس سلسلے کو روکا جانا چاہئے اس لئے انہیں پاکستان میں مذاکرات کے لئے دفتر قائم کرنے کی اجازت دی جائے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی اس سے قبل طالبان سے مذاکرات کے لئے دفتر کھولے جانے کا مطالبہ کر چکے ہیں لیکن ان کے اس مطالبے کی دیگر جماعتوں نے مخالفت کی تھی اور ان کی جماعت کے بھی متعدد رہنما ان کے اس بیان کو ان کا ذاتی بیان قرار دے چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 313270

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/313270/طالبان-کو-پاکستان-میں-دفتر-کھولنے-کی-اجازت-کیلئے-ہائیکورٹ-درخواست-دائر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org