QR CodeQR Code

سعودی ایئر لائن کی پرواز حجاج کا سامان جدہ میں ہی چھوڑ آئی

22 Oct 2013 22:44

اسلام ٹائمز: حجاج نے سامان نہ ملنے پر انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی اور مایوس ہو کر گھروں کو لوٹ گئے۔ ایئر لائن انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سامان ٹرمینل سے اٹھایا گیا تھا۔ تاہم جہاز تک نہ پہنچ سکا۔


اسلام ٹائمز۔ جدہ سے حجاج کرام کو پشاور لیکر آنے والی سعودی ایئر لائن کی پرواز حاجیوں کا سامان جدہ ہی میں چھوڑ آئی۔ سامان نہ ملنے پر حاجیوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ ذرائع کے مطابق جدہ سے حجاج کرام کو پشاور لانے والی سعودی ائر لائن کی پرواز ایس وی 208 حاجیوں کا سامان جدہ چھوڑ آئی۔ حجاج نے سامان نہ ملنے پر انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی اور مایوس ہو کر گھروں کو لوٹ گئے۔ ایئر لائن انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سامان ٹرمینل سے اٹھایا گیا تھا۔ تاہم جہاز تک نہ پہنچ سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سامان کا پتہ لگا رہے ہیں، ملنے پر سامان حاجیوں تک پہنچایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 313329

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/313329/سعودی-ایئر-لائن-کی-پرواز-حجاج-کا-سامان-جدہ-میں-ہی-چھوڑ-ا-ئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org