0
Tuesday 22 Oct 2013 23:33

پاک چین سرمایہ کاری معاہدوں کو امریکی ڈکٹیشن سے نقصان نہیں پہنچنا چاہئے، آفاق احمد

پاک چین سرمایہ کاری معاہدوں کو امریکی ڈکٹیشن سے نقصان نہیں پہنچنا چاہئے، آفاق احمد
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے، جسے کسی کی خواہشات پر قربان کرنا خطے کے ڈیڑھ ارب لوگوں کی توہین اور ملک کو پہنچنے والا ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ وزیراعظم نواز شریف کے دورہ امریکا کی کامیابی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ پاکستان کے پڑوسی ملک چین کے ساتھ خطیر رقوم کی سرمایہ کاری کے معاہدے پاکستان کی معیشت کو مضبوط اور مستحکم کرنے کیلئے بہت اہم ہیں جسے کسی امریکی سمیت بیرونی ڈکٹیشن سے نقصان نہیں پہنچنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ صرف گوادر سے کاشغر ریلوے منصوبے پر عمل درآمد سے نہ صرف لاکھوں عوام کو روزگار کے مواقع ملیں گے بلکہ پاکستان کی صنعتوں کو تقویت ملے گی جو کہ کمزور ملکی معیشت کیلئے آکسیجن ثابت ہوگی۔
 
آفاق احمد نے کہا کہ اگر امریکی دباﺅ پر چینی سرمایہ کاری تعطل کا شکار ہوئی تو یہ پاکستان اور پاکستانی عوام کے ساتھ دشمنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری روکنے اور ملک کی معیشت تباہ کرنے کیلئے کراچی میں بدامنی پھیلانے والی دہشت گرد جماعت کی پشت پر کس کا ہاتھ ہے، وزیراعظم دورہ امریکا کے دوران کراچی میں ہونے والی منظم دہشت گردی ذہن میں رکھیں۔ آفاق احمد نے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر کمزور رکھنے کی خواہش کو دوستی سے تعبیر نہیں کرسکتے، پاکستانی عوام تمام ممالک سے برابر کی بنیاد پر اچھے تعلقات اور دوستی کے خواہاں ضرور ہیں لیکن کسی کی بھی غلامی ہرگز قبول نہیں۔
خبر کا کوڈ : 313349
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش