QR CodeQR Code

سندھ، الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کی سفارش کر دی، نثار کھوڑو

23 Oct 2013 15:18

اسلام ٹائمز: کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے، حکومت میں شامل ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ان کی مرضی پر منحصر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ 1998ء کی مردم شماری کے تحت عام انتخابات ہو سکتے ہیں تو بلدیاتی الیکشن کیوں نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ بلدیاتی قانون سازی کا اعزاز سندھ اسمبلی کو حاصل ہے۔ بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ہیں مگر تاریخ مقرر کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے، امید ہے کہ ہے کہ سپریم کورٹ اٹھارویں ترمیم اور صوبائی خود مختاری کو نظر انداز نہیں کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں نثار کھوڑو نے کہا کہ متحدہ قومی مومنٹ سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے، حکومت میں شامل ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ایم کیو ایم کی مرضی پر منحصر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی نظام، کراچی آپریشن سمیت تمام امور پر متحدہ قومی مومنٹ سے مشاورت کی گئی۔ نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کا کام جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 313495

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/313495/سندھ-الیکشن-کمیشن-کو-بلدیاتی-انتخابات-کی-تاریخ-مقرر-کرنے-سفارش-کر-دی-نثار-کھوڑو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org