QR CodeQR Code

شہید ذوالفقار بھٹو ،شہید بی بی اور بیگم نصرت بھٹو کے مشن کو جاری رکھا جائیگا، بلاول بھٹو زرداری

23 Oct 2013 15:59

اسلام ٹائمز: بیگم نصرت بھٹو کی دوسری برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی جمہوریت کی بحالی اور آمریت کے خلاف بھرپور جدوجہد کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کی اہلیہ اور پی پی پی کی سابق چیئرپرسن بیگم نصرت بھٹو کی دوسری برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میری نانی اور پارٹی کی سابق چیئرپرسن بیگم نصرت بھٹو نے ہمیشہ پاکستان میں جمہوریت کی بحالی اور آمریت کے خلاف بھرپور جدوجہد کی ہے، ہمیشہ عوام کے حق کیلئے آواز بلند کی، ان کی خدمات ہمیشہ تاریخ میں یاد رکھی جائیں گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مادر جمہوریت نے ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔ آج برسی کے موقع پر ہم ان کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید بی بی بینظیر بھٹو اور بیگم نصرت بھٹو کے مشن کو جاری رکھا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 313507

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/313507/شہید-ذوالفقار-بھٹو-بی-اور-بیگم-نصرت-کے-مشن-کو-جاری-رکھا-جائیگا-بلاول-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org