0
Wednesday 23 Oct 2013 20:00

پاک ایران گیس منصوبے پر کام شروع کیا جائے،صاحبزادہ حامد رضا

پاک ایران گیس منصوبے پر کام شروع کیا جائے،صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ عوام کی بے بسی اور حکام کی بے حسی کی انتہا ہو گئی ہے۔ تخت اسلام آباد کے شہزادے عوام کی چیخیں سنیں۔ ڈرون حملوں پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ خوش آئند ہے۔ بھارت سرحدی کشیدگی سے باز آ جائے۔ بلدیاتی اداروں کی نئی حلقہ بندیوں کا فائدہ مسلم لیگ ن کو ہو گا۔ سپریم کورٹ خلاف ضابطہ حلقہ بندیوں کا نوٹس لے۔ ووٹوں کی بجائے نوٹوں سے جیتنے والوں نے ملک پر قبضہ کر رکھا ہے۔ ملک میں ڈاکے، دھماکے اور فاقے معمول بن چکے ہیں۔ موسم میں بہتری کے باوجود لوڈشیڈنگ میں کمی نہ ہونا حکومت کی نااہلی ہے۔ روپے کی قدر میں کمی حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل جنوبی پنجاب کے صدر شیخ محمد ذوالفقار رضوی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں مقبوضہ اور متنازعہ خطہ ہے۔ مہنگائی پر قابو نہ پایا گیا تو عوامی بے چینی خطرناک رخ اختیار کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ایک کھرب کا نقصان برداشت کر چکا ہے، پاک ایران گیس منصوبے پر کام شروع کیا جائے، پاکستانی معیشت امریکی امداد کے بغیر چل سکتی ہے، امریکی امداد غلامی کی دستاویز ہے، وفاقی کابینہ میں سندھ اور بلوچستان کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ کوئی ایک پختون بھی وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں، لگتا ہے نوازشریف صرف پنجاب کے وزیراعظم ہیں،وزیراعظم کو زلزلہ سے متاثرہ علاقے کا دورہ کرنا چاہیے تھا، نئی حکومت نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، بالادست طبقات ملکی وسائل پر قابض ہیں، عوام کی محرومیوں کا مداوا کرنے والا کوئی نہیں اور مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام کی چیخیں مریخ پر سنائی دے رہی ہیں، حکومت پرائس کنٹرول کمیٹیاں بنا کر مہنگائی کو کنٹرول کرے، حکومت نے غریبوں کے چولہے ٹھنڈے کر دیئے ہیں، عوام مہنگائی کا بدلہ بلدیاتی الیکشن میں چکائیں گے، چھوٹے دماغوں والے بڑے لیڈروں نے ملک یرغمال بنا رکھا ہے، عوام سے کیے گئے وعدوں کو آئی ایم ایف سے کیے وعدوں کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 313600
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش