QR CodeQR Code

ہم صرف نام کے مسلمان بن کر زندگی گزار رہے ہیں، مفتی ارشاد سعیدی

23 Oct 2013 20:19

اسلام ٹائمز: تحریک منہاج القرآج ملتان کے زونل ناظم نے درس عرفان القرآن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم حقیقی طور پر اپنے نبی اکرم(ص) کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوجائیں تو اسلام پھر سے پوری دنیا میں غالب آسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن ملتان کے زونل ناظم دعوت مفتی ارشاد حسین سعیدی نے کہا ہے کہ عشق رسول (ص) ہی ہمارے ایمان کی جان ہے۔ کوئی بھی شخص اس وقت تک صاحب ایمان نہیں ہوسکتا جب تک وہ اپنی جان، مال، عزت اور اولاد سے بڑھ کر اپنے نبی (ص) سے محبت نہ کرے۔ وہ تحریک منہاج القرآن شیر شاہ ٹائون کے زیر اہتمام درس عرفان القرآن سے خطاب کررہے تھے۔ درس عرفان القرآن میں زونل ناظم چوہدری قمر عباس دھول، ضلعی امیر میجر محمد اقبال چغتائی، ناظم ممتاز نون، قاری عاشق حسین اور دیگر نے شرکت کی۔ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج امت مسلمہ زوال کا شکار ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے اپنے پیارے نبی (ص) کی تعلیمات پر عمل کرنا چھوڑ دیا ہے۔ ہم صرف نام کے مسلمان بن کر زندگی گزار رہے ہیں اور پھر حالات کا رونا روتے پھرتے ہیں۔ اگر ہم حقیقی طور پر اپنے نبی(ص)کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوجائیں تو اسلام پھر سے پوری دنیا میں غالب آسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملکی حالات اس لئے خراب ہیں کہ ہم نے اقتدار ایسے لوگوں کے سپرد کردیا ہے جو اللہ اور اس کے رسول(ص)کے احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں۔ اگر عوام اپنے تمام مسائل کا حل چاہتی ہے تو اس کیلئے اس ملک میں مصطفوی نظام قائم کرنا ہوگا۔ جس کیلئے موجودہ کرپٹ، استحصالی اور فرسودہ نظام کے خلاف بغاوت کرنا ہوگی اور ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں مصطفوی انقلاب کیلئے گھروں سے نکلنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 313605

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/313605/ہم-صرف-نام-کے-مسلمان-بن-کر-زندگی-گزار-رہے-ہیں-مفتی-ارشاد-سعیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org