QR CodeQR Code

لاہور میں قتل ہونیوالے ڈاکٹر غلام رضا جعفری کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا

23 Oct 2013 20:56

اسلام ٹائمز:مقتول سپاہ محمد کے سربراہ علامہ غلام رضا نقوی کا داماد اور ان کے کیس کی پیروی کر رہا تھا، قریبی رشتہ داروں کے مطابق انہیں دو دن سے قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں جس سے ہنجروال پولیس کو آگاہ بھی کر دیا گیا تھا لیکن انہیں کوئی سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ شالیمار کے علاقہ نادرا آفس کے سامنے منگل کے روز ٹارگٹ کلنگ کے دوران شہید ہونے والے ڈاکٹر غلام رضا جعفری کے قتل کا مقدمہ انکے داماد سید محسن رضا کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ مقتول کالعدم سپاہ صحابہ کے مرکزی لیڈر مولانا اعظم طارق کے قتل کے الزام میں جیل میں بند ملزم غلام رضا نقوی اور شبیر شاہ کے مقدمہ کی پیروی کر رہے تھے۔ ڈاکٹر غلام رضا جعفری ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقہ میں رہائش پذیر تھا جبکہ انکا شناختی کارڑ کے مطابق ایڈریس جھنگ کا ہے۔ مقتول کی جیب میں پانچ ہزار سے زائد رقم اور موبائل فون پولیس نے قبضے میں لیکر مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر غلام رضا جیل میں بند غلام رضا نقوی کا داماد تھا اور اپنے سسر کے مقدمہ کیس کی پیروی کا رہا تھا۔ غلام رضا نقوی اور شبیر شاہ سپاہ صحابہ کے سربراہ اعظم طارق کے قتل کے الزام میں گرفتار ہیں جبکہ اس بارے میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن عبدالرب نے کہا ہے کہ بظاہر یہ قتل دہشت گردی کی واردارت لگتا ہے۔

ٹارگٹ کلنگ کے دوران شالیمار کے علاقے میں شہید ہونے والے غلام رضا جعفری کی نعش وصول کرنے کیلئے درجنوں افراد صبح ہی مردہ خانہ پہنچ گئے۔ اس موقع پر ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے نیلا گنبد اور اردگرد کے علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ تفتیشی افسر کے مطابق واقعہ دہشت گردی ہے۔ مقتول کے موبائل فون کے تمام ریکارڈز حاصل کر کے سی آئی اے پولیس کے حوالے کر دیئے ہیں۔ ایس پی سی آئی اے عمر ورک نے دہشت گردی کی واردات کو ٹریس کرنے کیلئے سی آئی اے اور انویسٹی گیشن پولیس کی مشترکہ ٹیم تشکیل دی ہے۔ پولیس نے مقتول کے قریبی رشتہ داروں کے بیانات بھی قلمبند کر لئے ہیں۔ مقتول کے قریبی رشتہ دار نے پولیس کو بتایا کہ ڈاکٹر غلام رضا جعفری کو دو روز قتل کی دھمکیاں دی گئی تھیں جو کہ مقامی پولیس ہنجروال کو بھی اس واقعہ کو علم ہے اس کے باوجود انہیں سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی تھی۔ حملہ آوروں کی موٹر سائیکل پر جعلی نمبر لگا ہوا تھا اور نمبر پلیٹ پر پولیس درج تھا۔


خبر کا کوڈ: 313617

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/313617/لاہور-میں-قتل-ہونیوالے-ڈاکٹر-غلام-رضا-جعفری-کے-کا-مقدمہ-درج-کر-لیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org