QR CodeQR Code

اسلامی نظریاتی کونسل کی اسلامائزیشن پر مبنی سفارشات کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے، پروفیسر ابراہیم

23 Oct 2013 21:38

اسلام ٹائمز: بیان میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے بعد صوبہ میں عوامی مسائل تیزی سے حل کرنے میں مدد ملے گی۔ تعلیمی نصاب کو اسلام اور نظریہ پاکستان سے ہم آہنگ کروائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے وفاقی حکومت کو طالبان سے سنجیدہ مذاکرات کا آغاز کردینا چاہئے۔ المرکز اسلامی پشاور سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں پر عملدر آمد کرتے ہوئے طالبان سے سنجیدہ مذاکرات کا آغاز کرتے ہوئے فوری طور پر مذاکرات کاروں کا تعین کرے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے اسلامائزیشن کے لئے جو سفارشات تیار کی ہیں انہیں سرد خانے سے نکال کر پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے۔ پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ مقامی حکومتوں کے انتخابات کے بعد صوبہ میں عوامی مسائل تیزی سے حل کرنے میں مدد ملے گی۔ صوبہ میں تعلیمی نصاب کو اسلام اور نظریہ پاکستان سے پوری طرح ہم آہنگ کروائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 313624

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/313624/اسلامی-نظریاتی-کونسل-کی-اسلامائزیشن-پر-مبنی-سفارشات-کو-پارلیمنٹ-میں-پیش-کیا-جائے-پروفیسر-ابراہیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org