QR CodeQR Code

بھارت کی جانب سے مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی خطرناک ہے، پاکستان

24 Oct 2013 00:21

اسلام ٹائمز: بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف وزری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دو دن میں بھارتی فوج کی جانب سے 4 ہزار مارٹر گولے اور 59 ہزار مشین گن راونڈ فائر کیے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی بلااشتعال کارروائیوں سے خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال متاثر ہوسکتی ہے، دو دن میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار سمیت تین افراد شہید ہوگئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی خطرناک ہے۔ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف وزری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دو دن میں بھارتی فوج کی جانب سے 4 ہزار مارٹر گولے اور 59 ہزار مشین گن راونڈ فائر کیے گئے ہیں۔ جبکہ پاک فوج صرف جوابی کارروائی تک محدود رہی۔ ترجمان کے مطابق، دو روز میں بھارتی فوج نے بکیالا اور چاردا سیکٹر میں قائم پاکستان کی 27 چیک پوسٹوں پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار سمیت تین افراد شہید ہوگئے ہیں، جبکہ 26 عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق، بھارتی فوج کی بلااشتعال کارروائیوں خطے سے سیکیورٹی کی صورتحال متاثر سکتی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 313665

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/313665/بھارت-کی-جانب-سے-مسلسل-لائن-آف-کنٹرول-خلاف-ورزی-خطرناک-ہے-پاکستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org