QR CodeQR Code

بھارت کا لائن آف کنٹرول پر اپنی افواج کو پاکستان کیخلاف مزید جارحیت کا حکم

24 Oct 2013 13:21

اسلام ٹائمز: بھارتی وزیر داخلہ سشیل کمار شندے کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر مزید فوجی کمک بھیجی جا رہی ہے تاکہ پاکستان کی جانب سے کی جانے والی مبینہ گولا باری اور فائرنگ کا جواب دیا جا سکے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر اپنی افواج کو پاکستان کے خلاف مزید جارحیت کا حکم دے دیا ہے۔ نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ سشیل کمار شندے کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر مزید فوجی کمک بھیجی جا رہی ہے تاکہ پاکستان کی جانب سے کی جانے والی مبینہ گولا باری اور فائرنگ کا جواب دیا جا سکے۔ سشیل کمار شندے نے وہی پرانا راگ الاپتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے کشمیر کے مسئلے کے حل کے حوالے سے پیش کی جانے والی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کو ایک بار پھر بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیا۔ واضح رہے کہ رواں برس بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی 180 بار سے زائد خلاف ورزیاں کی جا چکی ہیں، جس میں متعدد پاکستانی فوجی جوان اور بے گناہ شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔ جب کہ بھارتی فوج کی گولا باری سے مقامی آبادی کی املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔


خبر کا کوڈ: 313725

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/313725/بھارت-کا-لائن-آف-کنٹرول-پر-اپنی-افواج-کو-پاکستان-کیخلاف-مزید-جارحیت-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org