QR CodeQR Code

ڈرون حملے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں،عرفان مشہدی

24 Oct 2013 19:24

اسلام ٹائمز:جماعت اہلسنت پاکستان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ دنیا کا کوئی قانون اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ کوئی ملک کسی دوسرے ملک کی سالمیت پر حملہ آور ہو اور اس کے معصوم شہریوں موت کے گھاٹ اتارا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی جماعت اہل سنت کے سیکرٹری جنرل سید عرفان مشہدی نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو اپنے موقف کی تائید قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم شروع سے ہی یہ کہہ رہے تھے کہ ڈرون حملے ایک طرف پاکستان کی سالمیت کیلئے نقصان دہ اور دوسری طرف بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں، ان حملوں کے باعث پاکستان میں امن تباہ ہوگیاہے، بے گناہ لوگ مارے گئے ہیں اور امن و امان کو لہو لہان کردیاگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈرون حملوں کے معاملے پر انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عالمی اداروں نے دوغلے پن اور مجرمانہ غفلت کے مرتکب ہوئے ہیں اور اقوام عالم کو حقیقت بتانے کی بجائے اسے چھپانے کی کوشش کی گئی ہے جس کے باعث وہ ادارے بھی ڈرون حملے کرنیوالوں کے ساتھ ساتھ قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی قانون اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ کوئی ملک کسی دوسرے ملک کی سالمیت پر حملہ آور ہو اور اس کے معصوم شہریوں موت کے گھاٹ اتارا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے امریکہ میں دو ٹوک الفاظ میں اس آواز کو بلند کیا ہے جو پاکستانیوں کیلئے قابل تحسین ہے۔


خبر کا کوڈ: 313872

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/313872/ڈرون-حملے-انسانی-حقوق-کی-کھلی-خلاف-ورزی-ہیں-عرفان-مشہدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org