QR CodeQR Code

جنگ کی بجائے تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے، پرویز خٹک

24 Oct 2013 22:13

اسلام ٹائمز: خیبرپختونخوا کے وزیراعلٰی نے کوئٹہ ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بلوچستان آنے کا مقصد زلزلہ متاثرین کی امداد کرنا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں بلوچ بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے اپنے پہلے دورہ کوئٹہ کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین کے ہمراہ کوئٹہ ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔ گ‍‍ذشتہ دس سال سے ملک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے، ملک میں امن کیلئے مذاکرات کا راستہ تلاش کیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ میں بلوچستان میں زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے یہاں آیا ہوں، کیونکہ بلوچی ہمارے بھائی ہیں۔ ہم مصیبت کی اس گھڑی میں انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔ ہم متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہے کہ ہر مسئلے کا حل بات چیت کے ذریعے ممکن بنایا جائے، نہ کہ طاقت سے، کیونکہ ہم ملک میں دہشت گردی کے خلاف دس سال سے جنگ لڑ رہے ہیں۔ ہمیں اس جنگ سے نکلنا ہوگا، تاکہ ملک میں امن قائم ہو سکے اور اپنے ملک کو مستحکم بنا کر نوجوانوں کے مستقبل کو سنوار سکیں۔


خبر کا کوڈ: 313902

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/313902/جنگ-کی-بجائے-تمام-مسائل-کو-بات-چیت-کے-ذریعے-حل-کیا-جائے-پرویز-خٹک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org