QR CodeQR Code

لاہور پولیس ڈاکٹر غلام رضا جعفری کے قاتلوں کا سراغ لگانے میں ناکام

24 Oct 2013 22:19

اسلام ٹائمز:تفتیشی افسر کے مطابق کیس کے حوالے سے چند مشکوک افراد کو حراست میں لے رکھا ہے جن سے تفتیش جاری ہے جبکہ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن و دیگر تنظیموں نے نماز جمعہ کے بعد قاتلوں کی فوری گرفتاری کیلئے احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شالیمار کے علاقہ میں ٹارگٹ کلنگ کے دوران شہید ہونے والے فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر غلام رضا جعفری کے قاتلوں کا سراغ نہ لگ سکا جبکہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن عبدالرب نے دعویٰ کیا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قاتل سلاخوں کے پیچھے ہونگے۔ مقتول ڈاکٹر غلام رضا جعفری سپاہ محمد کے سربراہ علامہ غلام رضا نقوی کے کیس کی پیروی کر رہے تھے، وہ شالیمار کے علاقہ نادرا آفس کے سامنے سے گزر رہے تھے کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار 2 حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے ڈاکٹر غلام رضا جعفری کو شہید کر دیا اور فرار ہو گئے۔ تفتیشی افسر کے مطابق کیس کے حوالے سے چند مشکوک افراد کو حراست میں لے رکھا ہے جن سے تفتیش جاری ہے جبکہ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن و دیگر تنظیموں نے نماز جمعہ کے بعد قاتلوں کی فوری گرفتاری کیلئے احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 313919

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/313919/لاہور-پولیس-ڈاکٹر-غلام-رضا-جعفری-کے-قاتلوں-کا-سراغ-لگانے-میں-ناکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org